اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے اور مختلف اقسام کے تیل کے نرخ مزید نیچے آگئے ہیں۔
تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق اماراتی مربن خام تیل کی قیمت کم ہوکر 92 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کے سودے بھی تقریباً 92 ڈالر فی بیرل میں کیے جارہے ہیں۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی کم ہوکر 86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔



















































