پیر‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

جے یو آئی (ف) میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، اہم سیاسی وکٹ گر گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کو سرگودھا میں تنظیمی سطح پر اس وقت دھچکا لگا جب ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید کمبوہ نے 9 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے پارٹی قیادت کے بعض حالیہ بیانات اور سیاسی مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔فہد حمید کمبوہ نے اپنے استعفے میں جماعت کی اعلیٰ قیادت کے طرزِ سیاست پر تحفظات کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ وہ ایسے بیانات کا حصہ نہیں بن سکتے جو ان کے خیال میں قومی اتحاد، آئینی ذمہ داریوں اور ریاستی اداروں کے وقار کو متاثر کرنے کا باعث بنیں۔ذرائع کے مطابق مستعفی عہدیدار نے اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے قومی مفاد، ریاستی اداروں کے احترام اور آئینی حدود کی پاسداری کو بنیادی اہمیت دی۔ ان کا مؤقف تھا کہ سیاسی معاملات پر اختلاف یا تنقید کرتے ہوئے ذمہ داری اور دلیل کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔محمد فہد حمید کمبوہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی اور جماعتی مقاصد کے حصول کے لیے مذہبی جذبات اور اقدار کو استعمال کرنا مناسب نہیں۔ ان کے مطابق سیاسی تنقید کا اظہار آئین اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے۔اس پیش رفت کو جے یو آئی (ف) کی اندرونی سیاست کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس استعفے کو جماعت کی موجودہ سیاسی حکمت عملی اور ریاستی اداروں کے حوالے سے اختیار کیے گئے مؤقف پر تنظیم کے اندر پائے جانے والے اختلافات کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر جماعت کی قیادت نے اپنے سیاسی بیانیے اور حکمت عملی پر نظرثانی نہ کی تو مستقبل میں مزید عہدیداروں کی جانب سے اختلاف سامنے آنے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، جس سے جماعت کو تنظیمی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری پینٹنگ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…