سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اوباش نوجوان نے10 سالہ ذہنی معذور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے ورثا نے فوری انصاف کا مطالبہ کر دیا
جس پر پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر جھال چکیاں کے علاقہ دھریمہ میں اوباش نوجوان شہباز مسلم شیخ نے 10 سالہ ذہنی معذور بچی صائمہ رانی کو جھاڑیوں میں لیجا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے ورثا نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے فوری انصاف کا مطالبہ کر دیا ۔
پولیس حکام کے نوٹس پر پولیس تھانہ جھال چکیاں نے متاثرہ بچی کے والد علی رضا کی مدعیت میں ملزم محمد شہباز مسلم شیخ کے خلاف زیر دفعہ 376iii ت پ مقدمہ درج کر لیا اور تمام پہلوں اور شواہد کی روشنی مصروف تفتیش ہے۔



















































