پیر‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

15 سالہ لڑکے کی 9ویں جماعت کی گونگی بہری طالبہ سے محبت کی شادی نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں 15 سالہ لڑکے کی نویں جماعت میں زیرِ تعلیم طالبہ سے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی،

جہاں صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کم عمر دولہے نے اپنی شادی اور اہلیہ سے پہلی ملاقات کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات بیان کیں۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے اس قدر بے تاب تھا کہ رات کے وقت بار بار اٹھ کر اپنی شیروانی دیکھتا رہتا تھا۔لڑکے کے مطابق اس کی ہونے والی اہلیہ سے پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی، جہاں لڑکی نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی تھیں۔ اسی موقع پر اسے لڑکی پسند آگئی اور بعد ازاں اس نے شادی کی خواہش ظاہر کی، جس کے بعد دونوں خاندانوں نے رشتہ طے کر دیا۔دولہے نے بتایا کہ جب اس نے اپنے والد کو لڑکی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے اسے آگاہ کیا کہ وہ بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ تاہم اس کے باوجود اس نے شادی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اس کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل دونوں کے درمیان اشاروں کے ذریعے بات چیت ہوتی تھی اور اسے پہلی ملاقات ہی میں لڑکی سے محبت ہوگئی تھی۔اس کے مطابق ابتدا میں اہلیہ کے اشارے سمجھنا اس کے لیے مشکل تھا، لیکن رفتہ رفتہ اس نے اشاروں کی زبان سیکھ لی اور دونوں کے درمیان رابطہ آسان ہوگیا۔ لڑکے نے یہ بھی بتایا کہ اس نے شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ کو بوسہ دے کر تحفہ دیا۔

دوسری جانب اس شادی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کم عمری میں شادی کے معاملے پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو غیر معمولی یا مثالی بنا کر پیش کرنے سے دیگر کم عمر بچوں پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ بعض صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اتنی کم عمر میں لڑکا ازدواجی زندگی اور مالی ذمہ داریوں کو کس طرح نبھا سکے گا۔

تاہم کچھ لوگوں نے اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوشگوار زندگی گزارنے کی دعائیں بھی دی ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی کم عمری کی محبت کی شادی کا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہوا تھا، جب 16 سالہ اسد اور نمرہ کی شادی کی خبر اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری پینٹنگ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…