ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امریکا نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے چین سے مدد مانگ لی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرانے کے لیے چین سے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین سے رابطہ کیا، جس کے بعد چین نے امریکی پیغام ایران تک پہنچا دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی کو بھی ایک خط ارسال کیا تھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایرانی قیادت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ستمبر میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران بھی ایران کے معاملے پر تعاون کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران کے معاملے پر امریکا کو اچھے نتائج مل رہے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح شکست دی ہے اور آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ گزشتہ چھ سے سات ماہ کے دوران امریکا نے کوئی فوجی نہیں کھویا۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطی موجود نہ ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا، تاہم سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…