جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم کے بعد اب ایل پی جی کی قیمتیں بھی امپورٹ پیریٹی پرائس پر طے ہونگی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب ایل پی جی کی قیمتیں بھی امپورٹ پیریٹی پرائس پر طے ہوں گی۔

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ایل پی جی کی شدید قلت اور ناجائز منافع خوری کے باعث حکومت نے نئی ایل پی جی پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق اس کا مقصد بلیک مارکیٹنگ، مصنوعی قلت اور من مانے نرخ کا خاتمہ کر کے مارکیٹ میں مسابقت پیدا کرنا ہے۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا سردیوں شروع ہونے سے پہلے ہی مغربی سرحد پر رکاوٹوں کے باعث قلت کا سامنا تھا۔ قیمتوں میں کمی اور سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے کوٹا سسٹم ختم کرکے مسابقتی نظام لایا جا رہا ہے۔ 4 بڑے سرکاری ادارے جی ٹو جی اور بی ٹو بی معاہدوں کے تحت ایل پی جی درآمد کریں گے۔ نجی شعبے کے درآمد کنندگان کو کم قیمت پر ایل پی جی فراہم کرنے اور مسابقت کے لیے سپلائی کا انتظام کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

مستحق اور کمزور طبقات کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہلیت کے معیار پر 300سے 350روپے فی کلو ایل پی جی فراہم کرنا بھی حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی کی ماہانہ کھپت 25لاکھ ٹن یعنی یومیہ 7ہزار ٹن ہے، جس کا 70فیصد حصہ درآمد کیا جاتا ہے۔ پی ایس او، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ،سوئی سدرن اور پارکو کو سعودی عرب اور عمان سے سپلائی کی پیشکشیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔ مستقبل میں زمینی راستوں کے بجائے سمندری راستے سے امپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔دوسری جانب توانائی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کا بوجھ براہ راست صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔ نئے فارمولے پر عملدرآمد سے ایل پی جی کی موجودہ 295روپے فی کلو قیمت میں 200روپے سے زائد اضافے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…