جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

10 سال میں پاکستان کا بیرونی قرض دگنا ہو کر 135ارب ڈالر سے متجاوز

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)گزشتہ 10سال میں پاکستان کا بیرونی قرض دگنا ہو کر 135ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا،پاکستان سب سے زیادہ چین کا مقروض ہے۔

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کے بڑے قرض خواہوں میں شامل ہیں۔ عالمی بینک نے انٹرنیشنل ڈیٹ رپورٹ 2026ء جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2015ء میں پاکستان کا بیرونی قرض 68ارب 67کروڑ ڈالر تھا جو 2025ء میں بڑھ کر 135ارب 10کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے جس کا22ارب 40کروڑ ڈالر قرض واجب الادا ہے۔ پاکستان نے عالمی بینک کے 19ارب 20کروڑ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 16ارب 30کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ مجموعی طور پر 56ارب 83کروڑ ڈالر کے قرضے عالمی مالیاتی اداروں جبکہ 42ارب 43کروڑ ڈالر دوسرے ممالک سے حاصل کیے گئے۔پاکستان کے مجموعی بیرونی قرض میں سرکاری اور سرکاری ضمانت والے قرضے 107ارب ڈالر ہیں جبکہ نجی شعبے کا قرض 17ارب58کروڑ اور قلیل مدتی قرض 10ارب 45کروڑ ڈالر ہے۔

سرکاری قرضوں کی اوسط مدت 16سال اور شرح سود 3.6فیصد ہے جبکہ نجی قرضوں پر اوسط شرح سود8.6فیصد ہے۔ 2025ء میں چین نے پاکستان کے 2ارب ڈالر قرضوں کی واپسی کی مدت بڑھائی جبکہ آئی ایم ایف نے2ارب 30کروڑ ڈالر کے نئے قرضے فراہم کیے۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر بھی قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کے بیرونی قرضوں میں 8.9نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نجی قرض دہندگان کو سود اور اصل رقم کی ادائیگی بھی بڑھ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…