جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

دو سال میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانا بھی شان مسعود کے کام نہ آیا اور وہ حکام کے دل سے اتر گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)گزشتہ دو سال میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانا بھی شان مسعود کے کام نہ آیا اور وہ حکام کے دل سے اتر گئے۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود کو بنگلادیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، گوکہ وہ مکمل فٹ بھی نہیں ہیں تاہم انہیں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ مستقبل کے پلانز میں شامل نہیں رہے۔مائیک ہیسن ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری بھی سنبھال چکے ہیں، انہوں نے نوجوانوں پر انحصار کا فیصلہ کیا ہے۔شان مسعود نے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 95 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور گزشتہ دو برس سے وہ پاکستان کے ٹاپ بیٹر ثابت ہوئے ہیں۔ جنوری 2025 سے اب تک انہوں نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 773 رنز اسکور کیے۔

گزشتہ سال 5 میچز میں انہوں نے تقریبا 40 کی اوسط سے397 رنز بنائے اور رواں برس 6 میچز میں انہوں نے 376 رنز اسکور کیے۔اسی عرصے میں 720 رنز کے ساتھ بابر اعظم دوسرے اور 643 رنز بنانے والے محمد رضوان تیسرے بہترین پاکستانی بیٹر ہیں۔37 سالہ شان مسعود پلانز سے باہر ہیں البتہ 36 سال کے محمد عباس کو منتخب کرتے ہوئے عمر کی پالیسی کو نظر انداز کیا گیا، دونوں ہی ٹاپ پرفارمرز ہیں۔شان مسعود کو گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کے لیے پی سی بی نے کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا تاہم وہ چونکہ مزید کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے انتظامی امور سے دور ہی رہے۔ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ان کو کپتانی کی پوسٹ سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ شان مسعود سلیکٹرز اور کوچز کی گڈ بکس میں اب شامل نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصے قبل بورڈ حکام سے ملاقات میں شان نے بعض آفیشلز کے حوالے سے کوئی تبصرہ کیا تھا جو انہیں پتہ چلا تو وہ بیٹر کے خلاف ہو گئے اور موقع ملتے ہی انہیں باہر کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…