جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

شمالی امریکا اور یورپ ایک ہیں: دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہونے کا حیران کن دعویٰ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لندن(این این آی)زمین کے براعظموں کی تعداد سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ڈربی سے وابستہ ماہرِ ارضیات ڈاکٹر جارڈن فیتھیئن کا کہنا تھا کہ ممکن ہے شمالی امریکا اور یوریشیا اب بھی ارضیاتی اعتبار سے ایک ہی براعظم کا حصہ ہوں۔ڈاکٹر جارڈن فیتھیئن اور ان کی ٹیم نے بحرِ اوقیانوس کے نیچے موجود تقریبا 2 ہزار کلومیٹر طویل زیرِ سمندر پہاڑی سلسلے کا جائزہ لیا، جو کہ شمالی امریکا اور یوریشیا کی ٹیکٹونک پلیٹس کے درمیان واقع ہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ پہاڑی سلسلہ گرین لینڈ سے آئس لینڈ کے راستے اسکاٹ لینڈ تک پھیلا ہوا ہے۔ روایتی نظریہ یہ ہے کہ شمالی امریکا اور یوریشیا کی ٹیکٹونک پلیٹس تقریبا 5 کروڑ 50 لاکھ سال قبل ایک دوسرے سے جدا ہو گئی تھیں، تاہم اب محققین نے زیرِ سمندر پہاڑی سلسلے کے مختلف مقامات پر ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جہاں دونوں پلیٹس اب بھی آپس میں جڑی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ان شواہد کی بنیاد پر سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ارضیاتی نقط نظر سے شمالی امریکا اور یوریشیا کو اب بھی ایک براعظم تصور کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شمالی امریکا اور یوریشیا ماضی میں ایک ہی عظیم براعظم پینجیا کا حصہ تھے۔یہ عظیم براعظم تقریبا 20 سے 25 کروڑ سال پہلے موجود تھا جس کے بعد وقت کے ساتھ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت نے مختلف براعظموں کو الگ شکل دی۔محققین کی دریافت براعظموں کی تشکیل اور ان کی جغرافیائی حدود سے متعلق مزید تحقیق کی راہیں کھول سکتی ہے۔اس دعوے کو سمجھنے کے لیے ارضیاتی شواہد اور روایتی براعظمی تقسیم کے درمیان فرق کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ یوریشیا براعظموں یورپ اور ایشیا پر مشتمل زمین کے حصے کو کہا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…