کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور شپ کی آفر ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق سابق لیجنڈری آل رانڈر نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو اے پی ایل کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی اسی پالیسی کے پیشِ نظر وسیم اکرم نے اے پی ایل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔



















































