اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان متھیرا دبئی سے اپنی تازہ تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
مختصر لباس کے ساتھ دوپٹہ اوڑھنے کے ان کے منفرد انداز پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
شوبز سے وابستہ متھیرا اپنی نجی زندگی، ماضی کے تجربات، ذاتی جدوجہد اور کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کے بارے میں پہلے بھی کھل کر اظہارِ خیال کرتی رہی ہیں۔ وہ لباس کے معاملے میں بھی اپنی پسند کو ترجیح دیتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے دبئی کے دورے کے دوران بنائی گئی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔
تصاویر میں متھیرا ماؤو رنگ کا مختصر لباس پہنے دکھائی دے رہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے ہم رنگ کیپ اور دوپٹہ بھی استعمال کیا ہے۔
ان کے سر پر دوپٹہ موجود ہے، تاہم لباس کی وجہ سے ٹانگیں نمایاں نظر آ رہی ہیں۔ یہی انداز سوشل میڈیا پر بحث کا سبب بن گیا۔
تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے مذہبی تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے عیسائیت کا حوالہ دیا، جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا متھیرا پاکستان میں اپنا لباس بھول آئی ہیں؟ دیگر افراد نے بھی ان کے فیشن کے انتخاب پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے یہ تبصرے صارفین کی ذاتی آرا پر مبنی ہیں۔ متھیرا نے تاحال ان تبصروں یا تنقید کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



















































