جمعرات‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایک ساتھ 3 چھٹیاں،سکول، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)حکومتِ پاکستان نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 19 جنوری 2026 کو منظور کیے گئے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے تحت پیر کے روز وفاقی اور صوبائی سرکاری محکمے، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔یومِ اقبال کے موقع پر بینکوں اور مالیاتی اداروں میں بھی کام نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 9 نومبر کو تمام بینکوں کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کی منظوری محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے دی ہے اور 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر تمام اسکول بند رہیں گے۔

اس تعطیل کے باعث ایسے سرکاری دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں ملیں گی جہاں ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق تعطیل ہوتی ہے۔ اس طرح 7 سے 9 نومبر تک چھٹیوں کے بعد سرکاری اور کاروباری سرگرمیاں منگل 10 نومبر سے دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…