پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

دہشتگردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبر پختون خوا کی نااہل حکومت تھی،

صوبے میں انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں،دہشت گردی سے متعلق بعض مسائل کو اندرونی طور پر بھی حل کرنا ہو گا، ،انسداد دہشت گردی سے متعلق ہمارے جتنا تجربہ کسی اور ملک یا فوج کے پاس نہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں، یہ آپریشنز پولیس، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ تعاون سے انجام دیتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، تربیتی کیمپ اور حملوں کے لیے اڈے موجود ہیں جبکہ دہشت گردی سے متعلق بعض مسائل کو اندرونی طور پر بھی حل کرنا ہو گا، ،انسداد دہشت گردی سے متعلق ہمارے جتنا تجربہ کسی اور ملک یا فوج کے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خوا کے عوام نے دہشت گردی کے باعث سب سے زیادہ مشکلات برداشت کی ہیں، پشتون اپنی روایات پر فخر کرنے والی قوم ہیں اور صوبے کے عوام امن و استحکام کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کے وہ حق دار بھی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبر پختون خوا کی نااہل حکومت تھی، خیبر پختون خوا میں انسدادِ دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں، ہمارے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمتِ عملی موجود ہے، پاکستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کا خاتمہ حکمتِ عملی کاحصہ ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کے پی میں حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال سیاسی ہے، جواب سیاستدان ہی بہتر دے سکتے ہیں، ہم جو سمجھتے اور جانتے ہیں وہ یہ کہ حکومت کی تبدیلی آئینی و قانونی ضوابط کے مطابق ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…