اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب پر برقرار رکھنے کا باضابطہ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوا کسی دوسرے رہنما کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے متبادل امیدوار کا نام دینے یا اس فیصلے میں ردوبدل کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔
پارٹی نے اپنے رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق اجلاس منعقد کرنے، اس معاملے پر تجاویز پیش کرنے یا بحث کرنے سے بھی روک دیا ہے۔



















































