جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

علاج کیلئے اب پیسہ رکاوٹ نہیں بنے گا،حکومت پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں لوگ پنجاب آتے ہیں،

اس لیے صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انہیں معیاری طبی سہولیات فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کا علاج صرف اس وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے کہ اس کے پاس اخراجات برداشت کرنے کے لیے رقم موجود نہیں۔لاہور میں اسٹروک کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فالج کے مریضوں کے لیے فوری طبی امداد انتہائی ضروری ہے۔ بروقت علاج سے نہ صرف مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے بلکہ بیماری کے باعث پیدا ہونے والے سنگین اثرات سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ فالج کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی قیمت لگ بھگ 3 لاکھ روپے ہے، جو کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے خریدنا مشکل ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چند ماہ کے دوران صوبے میں 40 اسٹروک سینٹرز قائم کیے ہیں، جہاں مریضوں کو یہ مہنگا انجیکشن بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کوئی بھی شخص مالی دشواری کے باعث علاج سے محروم نہ رہے اور ہر شہری کو سرکاری اسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوں۔صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیا گیا ہے،

جبکہ سرگودھا میں جدید طبی سہولیات سے مزین اسپتال بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق لاہور میں کینسر اسپتال بھی جلد کام شروع کردے گا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں کینسر سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ جاری ہے، جبکہ 20 اضلاع میں ہیلتھ لیبارٹریز بھی بنائی جا رہی ہیں۔ مریم نواز کے بقول صوبے میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے جس پیمانے پر کام ہو رہا ہے، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران سرکاری اسپتالوں میں 10 کروڑ افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔ اسی عرصے میں پنجاب میں 16 ہزار بچوں کے دل کے آپریشن کیے گئے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ عام شہریوں کو بھی مہنگے علاج اور جدید طبی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہوسکے۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…