جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

دنیا میں ایک اور جنگ کا امکان؛ شمالی کوریا کے حکمراں کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے فوجی کمانڈروں کو جنگ کے لیے مکمل تیاری اور سخت تربیت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یہ بات کوریائی عوامی فوج کے کمپنی کمانڈروں کے تیسرے اجلاس کے شرکا کے ساتھ نشست کے دوران کہی۔کم جونگ ان نے فوجی کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنی یونٹوں کو جنگ کے لیے پوری طرح تیار کریں اور سخت و مسلسل تربیت کے ذریعے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں۔انھوں نے حکمراں ورکرز پارٹی سے وفاداری ثابت کرنے کے لیے فوجی یونٹوں کو غیر معمولی جنگی صلاحیت کا حامل بنانے پر بھی زور دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی اور جنوبی کوریا کو الگ کرنے والے غیر فوجی علاقے میں دھماکے سے جنوبی کوریا کے 3 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔جنوبی کوریا نے واقعے کا الزام شمالی کوریا پر عائد کیا تھا تاہم کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی رابطے بحال کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔

شمالی کوریا نے الزام کو مسترد کردیا تاحال جنوبی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش کا جواب نہیں بھی دیا۔دونوں ممالک نے 21 ستمبر کے واقعے سے متعلق اپنا مقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی بھیجا ہے۔واضح رہے کہ اس مشرق وسطی میں ایران جنگ کے باعث پہلے ہی کشیدگی ہے جب کہ یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔ روس یوکرین میں دست و گریباں ہیں اور اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری ہے جس کی لپیٹ میں لبنان بھی آیا ہے۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…