جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کیلیے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کا عمل آسان بنا دیا ہے۔

اب شادی کے بعد شناختی ریکارڈ میں ازدواجی حیثیت ’شادی شدہ‘ درج کروانے کے لیے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، جب یونین کونسل میں شادی کا اندراج مکمل ہو جائے گا اور میرج سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا تو میاں اور بیوی کی ازدواجی حیثیت نادرا کے ریکارڈ میں خودکار طور پر ’شادی شدہ‘ اپ ڈیٹ ہو جائے گی۔ اس سہولت کے لیے شرط یہ ہے کہ نکاح نامے میں متعلقہ افراد کے شناختی کارڈ نمبر درج ہوں۔جن افراد کا نادرا ریکارڈ پہلے غیر شادی شدہ ظاہر کرتا ہے، ان کی حیثیت یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد خود بخود شادی شدہ کر دی جائے گی۔

تاہم، اگر بیوی شادی کے بعد اپنے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا چاہتی ہے تو اس کے لیے نادرا میں الگ درخواست جمع کرانا ہوگی۔اسی طرح نادرا ریکارڈ میں طلاق یافتہ درج افراد کی ازدواجی حیثیت بھی نئی شادی کا اندراج اور میرج سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر شادی شدہ کر دی جائے گی۔ یہ سہولت ان شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی جن کا ریکارڈ بیوہ یا رنڈوا کے طور پر موجود ہے اور وہ دوبارہ شادی کرتے ہیں۔نادرا کے مطابق ازدواجی حیثیت میں خودکار تبدیلی کے ساتھ خاندانی ریکارڈ بھی اسی کے مطابق اپ ڈیٹ ہو جائے گا، جس سے شہریوں کو ریکارڈ کی درستگی کے لیے اضافی کارروائی سے بچنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…