بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

راولپنڈی سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوگیا،

جبکہ قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے ہوٹل مالکان اور چھوٹے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ہوٹل مالکان کے مطابق 18 ہزار روپے میں ملنے والا گیس سلنڈر اب 25 سے 26 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت بھی 400 روپے سے بڑھ کر 600 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ہوٹل مالکان کے مطابق گیس سلنڈرز اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے کاروباری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث ہوٹلوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے اور روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

متاثرہ کاروباری افراد کے مطابق گیس کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان چھوٹے کاروباری طبقے پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ عوام بھی اس اضافے سے متاثر ہورہے ہیں۔ہوٹل مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور قیمتوں پر نظرثانی کرکے انہیں مناسب سطح پر لانے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ چھوٹے کاروبار کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔



کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…