بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

موسم کے حوالے سے بڑی خبر، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بالائی اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر بادل چھانے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق بدھ کی رات زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شمالی خطوں میں سردی محسوس کی جائے گی۔ جمعرات کو بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کے باعث خنکی برقرار رہ سکتی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم صبح سویرے اور رات کے اوقات میں موسم نسبتاً سرد ہوسکتا ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے دوران سردی کا احساس بڑھ سکتا ہے۔ چترال، سوات اور ان کے گردونواح میں رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

نجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم مری، گلیات اور قرب و جوار کے علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد موسم برقرار رہ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں رات کے وقت بادل چھانے کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ دن کے اوقات میں گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم صوبے کے شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے وقت سردی محسوس کی جاسکتی ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم سرد رہنے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں شام اور رات کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کا راج برقرار رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت کے لحاظ سے لہہ ملک کا سرد ترین مقام رہا، جہاں پارہ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔



کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…