چونیاں (این این آئی)چونیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
حالت بگڑنے پر متاثرہ خاتون کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا اس حوالے سے متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ الٹرا ساؤنڈ کے دوران پیٹ میں تولیہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور جنرل اسپتال میں آپریشن کر کے تولیہ نکال دیا گیا ہے۔خاتون نے اپیل کی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر قصور واقعے کا نوٹس لیں۔



















































