اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے پر آگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی،
جہاں فی اونس نرخ 25 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 995 ڈالر رہ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہوا تھا۔



















































