جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

خاتون صحافی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

datetime 22  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)این سی سی آئی اے لاہور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون صحافی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والے ٹک ٹاکر کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ٹک ٹاکر کی شناخت محمد شہزیب عرف شہزیب سیالکوٹی سکنہ سیالکوٹ کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف خاتون صحافی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، ٹک ٹاکر نے فیس بک پر خاتون صحافی کے خلاف نازیبا، توہین آمیز اور تضحیک آمیز ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور کی اجازت سے سٹی ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، موقع پر تکنیکی جانچ میں ملزم کے فیس بک، 2 انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکائونٹس برآمد شدہ فونز پر ایکٹو پائے گئے۔

ذرائع کے مطابق متنازع ویڈیو آئی فون کے ڈائون لوڈز فولڈر میں موجود پائی گئی، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ٹک ٹاکر کے فیس بک اور ٹک ٹاک اکائونٹس مونیٹائزڈ ہیں اور نجی بینک اکائونٹ سے منسلک ہیں، ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر روسٹنگ اور متنازعہ ویڈیوز اپ لوڈ کر کے مالی فوائد حاصل کرتا تھا۔ذرائع نے کہا کہ دوران تفتیش ٹک ٹاکر نے اعتراف کیا کہ اس نے 10 ستمبر 2026 کو ویڈیو اپ لوڈ کی اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر بعد میں ڈیلیٹ کر دی تھی۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…