جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

غربت میں 7 فیصد اضافہ، پاکستان میں ہر 6 میں سے ایک فرد بیروزگار

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے باوجود روزگار کے بحران سے خبردار کردیا۔ جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد جبکہ بیروزگاری 7 فیصد تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہر سال 36 لاکھ نوجوان روزگارکی تلاش میں مارکیٹ میں آرہے ہیں جبکہ مزدور کی آمدن میں کمی اورمہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اصلاحات اور نجی شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2026 جاری کردی۔ پاکستان میں گزشتہ 6 سال میں غربت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں 19-2018 میں غربت کی شرح 22 فیصد تھی، ملک میں سال 25-2024 کیدوران غربت بڑھ کر 29 فیصد ہوگئی۔ سال 2024 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی وجہ کم ہوتی حقیقی لیبرانکم ہے، اس کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح بہت بلند،سست پیداواری ترقی ہے، ملک میں خواتین اور نوجوانوں میں بے روزگاری ذیادہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق 2018 سے1 کروڑ 77 لاکھ کے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، تاہم یہ ملازمتیں کم اجرت پر اور کم پیداواری شعبوں میں سامنے آئیں، پاکستان میں 2014 سے 2024 کے دوران سالانہ لیبر پروڈکٹیویٹی 0.4 فیصد رہی، سال 27-2026 میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد کی بلند سطح پر رہے گی۔

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں معاشی استحکام کو روزگار کے بڑھتے تقاضے پورے کرنے کے لیے ناکافی قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال 36 لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ ملک میں 2018 سے اب تک ہر چھٹا پاکستانی بے روزگار ہیں، مزدوروں کی آمدن میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.8 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 8.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد اور بے روزگاری 7 فیصد رہی۔ عالمی بینک کے مطابق 2030-31 کی وسط مدت تک معاشی شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے تاہم 6 فیصد سالانہ ترقی کے لیے تیز رفتار ساختی اصلاحات اور نجی شعبے کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ضروری ہیں۔رپورٹ میں مشرقِ وسطی کے بحران کو پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے توانائی کے درآمدی بل میں 30 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بحران کے باعث درآمدات، قرضوں اور بیرونی مالی ضروریات پر دبا بڑھ سکتا ہے. پاکستان کو سالانہ جی ڈی پی کے 15 فیصد کے مساوی بیرونی فنانسنگ درکار ہوگی۔

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کیلئے چار بڑے خطرات کی نشاندہی بھی کر دی، مشرق وسطی تنازعہ، ایل نینو، بیرونی فنانسنگ، مالی وسائل میں کمی شامل ہیں۔ معاشی ترقی 4.5 سے 6 فیصد تک لے جانے کیلئے اسٹرکچرل اصلاحات ناگزیر قرار دیدیا۔رپورٹ میں توانائی شعبے میں اصلاحات، سروس ڈلیوری میں بہتری، اسکل اور مہارت پر زور دیا گیا ہے، بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ، ٹیکس بیس بڑھانے، این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد پر بھی زور گیا گیا ہے۔ عالمی بینک نے توانائی شعبے میں غیر ضروری سبسڈیز ختم کرنے کی بھی سفارش کر دی۔ بنیادی معاشی اصلاحات پر عملدرآمد سے جی ڈی پی گروتھ 6.2 سے 6.9 فیصد تک جا سکتی ہے۔دوسری جانب، گزشتہ مالی سال 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر نے معیشت کو سہارا دیا تاہم تجارتی خسارہ 33.7 ارب ڈالر رہا۔ پاکستان نے چار سال میں پہلی بار4 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے۔25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ،75 کروڑ ڈالر اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا ہوا۔رپورٹ کے مطابق موڈیز اور ایس اینڈ پی کی جانب سے ریٹنگ اپ گریڈ ہونے اور بانڈز کے اجرا ء سے بیرونی مالی دبا ئوسے نمٹنے میں مدد ملی۔ پاکستان کو2050 تک اپر مڈل انکم ملک بنانے کے لیے اصلاحات پر عمل درآمد اور پائیدار معاشی ترقی کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…