اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے، جہاں فی اونس نرخ 9 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 120 ڈالر پر آگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی سامنے آئی تھی۔



















































