اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد (نیوز ڈیسکحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے پیٹرول کے نرخ بڑھا دیے ہیں،
جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 1 روپے 20 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اس ردوبدل کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا۔



















































