اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی متوقع ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق 15 اکتوبر کے لیے پیٹرول فی لیٹر 2 روپے 30 پیسے جبکہ ڈیزل 17 پیسے سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 71 پیسے گھٹائی گئی، جس کے بعد اس کا نرخ 392 روپے 66 پیسے ہوگیا۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی۔تاہم 15 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔



















































