جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ردعمل

datetime 9  اکتوبر‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)آنجہانی بھارتی اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے اداکار کی موت پر

ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان رک ہی نہیں رہا تھا۔گزشتہ روز نانا پاٹیکر کی موت پر اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ خبر سنی ہے لیکن فی الحال میں لکھن میں اپنی مصروفیات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں، یہاں ایک تقریب ہے اور آج کام کا دن ہے۔تنوشری نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لائیو جانے اور اپنے کام سے متعلق مواد پوسٹ کرنے کا ارادہ بنایا تھا لیکن اب تشویش ہے کہ توجہ مکمل طور پر اداکار کے انتقال اور اس پر میرے ردعمل پر مرکوز ہو جائے گی۔آخر میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنا ردعمل اس وقت دوں گی جب میں سمجھوں گی کہ مجھے کس قسم کا ردعمل دینا چاہیے، فی الحال میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتی ہوں۔ایک اور موقع پر انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنوشری دتہ نے کہا کہ اگر آپ میرے زاویے سے دیکھیں تو یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان بہت تنگ کررہا تھا۔

تنوشری دتہ نے می ٹو مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے پچھلے 5 سال کیسے گزرے ہیں یہ میں ہی جانتی ہوں، مجھے ذہنی اذیت دی گئی اور یہاں تک کہ میری گاڑی کے بریک فیل کیے گئے۔یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال پہلے 2009 کی فلم ہارن اوکے پلیز کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔ادھر نانا پاٹیکر نے ان الزامات کی تردید کی اور دعوں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…