اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے پہلے پیش آنے والے واقعات کی تفصیل سامنے آگئی ہے،
جس میں اداکار کی طبیعت خراب ہونے سے لے کر اسپتال منتقل کیے جانے تک کی صورتحال بیان کی گئی ہے۔منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق نانا پاٹیکر نے رات تقریباً ڈھائی بجے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیج کر طبیعت ناساز ہونے سے آگاہ کیا تھا، تاہم رات کا وقت ہونے کے باعث دوست بروقت یہ پیغام دیکھ نہیں سکے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر کے دوست صبح تقریباً 4 بجے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اس وقت اداکار کو شدید پسینہ آرہا تھا اور ان کی حالت بتدریج خراب ہو رہی تھی، یہاں تک کہ وہ آہستہ آہستہ بے ہوش ہونے لگے۔
حالت تشویشناک ہونے پر انہیں صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے ان کی جان بچانے کیلئے تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک بھرپور کوشش کی، تاہم نانا پاٹیکر جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق اداکار کی موت کی حتمی وجہ معلوم کرنے کیلئے ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہے، جس کے بعد موت کے اصل اسباب کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔



















































