اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری قانونی معاملے کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مومنہ اقبال کی درخواست پر این سی سی آئی اے میں درج مقدمے کی تفتیش تاحال مکمل طور پر آگے نہیں بڑھ سکی۔ کیس کی دوبارہ تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے نے ایک نئی انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی تھی، جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کے افسر کو سونپی گئی۔تحقیقاتی ٹیم نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو کیس سے متعلق سوالنامے بھی فراہم کیے تھے، تاہم دونوں جانب سے اب تک ان سوالات کے جوابات متعلقہ حکام کو جمع نہیں کرائے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابات موصول نہ ہونے کی وجہ سے تفتیشی عمل میں مزید پیش رفت نہیں ہوسکی۔ اسی صورتحال کے پیش نظر این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے نوٹسز کے ذریعے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو تفتیش میں پیش ہونے کے ساتھ پہلے سے فراہم کیے گئے سوالناموں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور کیس میں مزید کارروائی کی جائے گی۔



















































