ساہیوال( این این آئی ) نواحی چک 90نو ایل میں گھروں میں کام کر نے والی ملازمہ عروج فاطمہ 17سالہ سے گینگ ریپ ، مقدمہ درج ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن 90 نو ایل کی رضیہ سلطانہ اور اسکی بیٹی عروج فاطمہ گھروں میں کام کر کے گزر اوقات کر تی تھیں کہ عرصہ چار ما ہ قبل محمد جنید اور علی عباس نے دھوکہ سے بلایا اور جبرا باری باری زناء حرام کاری کر تے رہے پھر ایک دن کمرہ میں بند کر کے سفید کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے اور برہنہ ویڈیو زناء کاری کی ملزموں نے بنا ئی عروج فاطمہ کو ملزموں نے دھمکی دی کہ اگر والدین کو بتایا تو سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو وائرل کر دیں گے گزشتہ روز ملزم عمران ٹاؤن سے گھر جا تے ہو ئے عروج فاطمہ کواپنے ہمراہ لے جا نے لگے تو ماں نے دیکھ لیا اور شور مچا دیا۔ملزم اسلحہ تان کر فرار ہو گئے۔ پولیس غلہ منڈی نے رضیہ سلطانہ کی مدعیت میں مقدمہ 375اے ، اور376(iii)ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ایک ملزم محمد جنید کو گرفتارکر لیا دوسرا ملزم فیصل آباد فرار ہو گیا۔ دریں اثنا شریف کالونی میں ایک مطلقہ خاتون شریفاں سے جبرا آبروریزی مقدمہ درج ملزم گرفتار ۔
بتایا گیا ہے کہ طلاق یافتہ نوجوان خاتون شریفاں گھر پر اکیلی تھی تو حاضر خاں پربانہ نامی نو جوان زبردستی گھر میں گھس آیا اور پستول دکھا کر ہوس کا نشانہ بنایا اور فرارہو گیا۔ پولیس غلہ منڈی نے شریفاں کی مدعیت میں مقدمہ 376ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا ۔



















































