لاہور (این این آئی)والٹن روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی سنچری مکمل کرنے والی موٹرسائیکل کو ٹریفک پولیس نے پکڑ لیا۔
پٹرولنگ افسران غلام عربی اور تنویر نے موٹرسائیکل کے ای چالان چیک کیے تو مجموعی طور پر 113چالان سامنے آئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے 89مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی، جبکہ 24مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔موٹرسائیکل سوار کو مجموعی طور پر 1لاکھ 90ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ موٹرسائیکل کو تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ای چالان کے نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی کہ ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔



















































