منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سلمان اکرم راجا نے حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی بنیادی وجہ بتا دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے حکومتی ٹیم اور پی ٹی آئی-ٹی ٹی اے پی ٹیم کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ بتا تے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ انسداد دہشتگردی اقدامات پر دونوں فریقین کے درمیان اختلاف تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ دیگر تمام ایشوز اور شور کو ایک طرف رکھتے ہوئے مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ انسداد دہشتگردی اقدامات پر دونوں فریقین کے درمیان اختلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی،ٹی ٹی اے پی ٹیم اپنے اصولی موقف پر ڈٹی رہی کہ خیبر پختونخوا میں انسداد دہشتگردی اقدامات وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی اتفاق رائے سے کیے جائیں گے جبکہ اس معاملے میں کے پی اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت اور رضامندی لی جائے گی۔ سلمان اکرم راجا کے مطابق حکومتی ٹیم اس موقف سے متفق نہیں تھی اور اس کا اصرار تھا کہ وفاق کی جانب سے یکطرفہ طور پر شروع کیے گئے تمام اقدامات کی ذمہ داری صوبائی حکومت کو قبول کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی-ٹی ٹی اے پی ٹیم نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، تاہم معصوم جانوں کے ضیاع اور مقامی آبادی کی اندرونی نقل مکانی کی صورت میں نام نہاد کولیٹرل ڈیمیج کے خلاف ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پالیسیوں اور اقدامات کو مقامی آبادی کی حمایت حاصل ہونی چاہیے اور یہ اقدامات زمینی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں صوبے کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین، بشمول ضم شدہ اضلاع، کے جرگے کی دانش کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، تاہم یہ مقف بھی وفاقی حکومت کے لیے قابل قبول نہیں تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…