جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

صارفین کے لیے اہم خبر، نئے بجلی کنکشن پر بڑی رکاوٹ سامنے آگئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور میں نئے بجلی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے لیسکو صارفین وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق میں تاخیر کے باعث پریشانی کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرک انسپکٹرز کی جانب سے وائرنگ ٹیسٹ رپورٹس کی ڈیجیٹل تصدیق کا عمل مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہو پا رہا، جس کی وجہ سے نئے کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا مرحلہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجلی کنکشن کے خواہشمند افراد کو آن لائن درخواست کے ساتھ مختلف مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوتی ہیں، جن میں وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ بھی لازمی شامل ہے۔رپورٹ کی آن لائن ویری فکیشن مکمل ہونے سے قبل لیسکو کے نظام میں ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق کے بعد ہی لیسکو کے آن لائن سسٹم میں ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء کا لنک دستیاب ہوتا ہے۔تصدیق مکمل ہونے کے بعد صارف آن لائن ڈیمانڈ نوٹس حاصل کرسکتا ہے، جس کا پرنٹ نکال کر متعلقہ طریقہ کار کے تحت مقررہ مقام پر جمع کرایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق وائرنگ ٹیسٹ رپورٹس کی تصدیق میں ہونے والی تاخیر نے نئے بجلی کنکشن کے پورے عمل کو سست کر دیا ہے، جبکہ درخواست گزاروں کو ڈیمانڈ نوٹس کے حصول کے لیے اضافی انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…