منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل

datetime 29  ستمبر‬‮  2026 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان کے بعد اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ ان کی وجہ سے گووندا کی ازدواجی زندگی متاثر ہورہی ہے۔

کومل رانی نے سنیتا آہوجا کے بیان کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ذاتی اور گھریلو معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو گھر پہلے ہی اندرونی طور پر مشکلات کا شکار ہو، اسے کوئی تیسرا فرد توڑ نہیں سکتا۔

اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام سے دور کیا جاسکتا ہے اور دیگر لوگوں سے اس کے تعلقات محدود کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا طرز عمل اختیار کیا جاسکتا ہے۔

کومل رانی نے یہ بھی کہا کہ میاں بیوی کے نجی اختلافات کو سب کے سامنے لانے کا مقصد ہمدردی حاصل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سنیتا آہوجا سے مطالبہ کیا کہ ان کا نام اپنے بیانات میں استعمال نہ کیا جائے اور اس حوالے سے سخت الفاظ میں ردعمل دیا۔

دوسری جانب سنیتا آہوجا نے جمعہ کے روز کولکاتا میں دکشینیشور کالی مندر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں اور خواتین سمیت نوجوانوں سے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ ان کا گھر کسی واضح وجہ کے بغیر بکھرتا محسوس ہورہا ہے۔ ان کے بیان کے بعد گووندا کی مبینہ ذاتی زندگی اور کومل رانی کے ساتھ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر توجہ حاصل کی۔

اس سے قبل گووندا نے کومل رانی کے ساتھ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد سامنے آنے والی چہ مگوئیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اس کا تعلق کسی دوسرے شخص سے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…