پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی مری روڈ پر شہری کو گاڑی سے گھسیٹنے کا ڈراپ سین، پولیس تحقیقات میں اہم انکشاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک): مری روڈ پر شہری اور موٹر سائیکل کو گاڑی کے ساتھ گھسیٹنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرلیا گیا،

جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں واقعے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کی شب تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ واقعے کے دوران کالی رنگ کی گاڑی نے ایک سفید کار کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس پر سفید گاڑی کے مالک نے مبینہ طور پر حادثہ کرنے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کالی گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کے بجائے سفید کار کے مالک کو بھی گاڑی کی زد میں لینے کی کوشش کی۔ شہری نے اپنی جان بچانے کے لیے گاڑی سے چھلانگ لگائی اور بانٹ پر چڑھ گیا، تاہم صورتحال کے باعث بعد میں اسے کالی گاڑی کا شیشہ پکڑنا پڑا۔

اسی دوران سڑک پر آنے والی ایک موٹر سائیکل بھی کالی گاڑی کی زد میں آگئی اور ڈرائیور اسے شہری سمیت کچھ فاصلے تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے گاڑی کا تعاقب کرکے اسے رکوانے کے بعد متاثرہ شخص کو بچایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ون فائیو پر ملنے کے بعد تھانہ صادق آباد کا موبائل افسر موقع پر پہنچا۔ پولیس اہلکار نے موقع پر موجود تینوں فریقین کے درمیان صلح کرا دی تھی۔

تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں شامل تینوں فریقین کو مزید کارروائی اور تفتیش کے لیے تھانہ صادق آباد کے ڈیوٹی افسر کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑ ھیں : راولپنڈی،ڈھوک کالا خان میں منشیات فروشوں کاراج،اہل علاقہ تشویش اور مایوسی کا شکار

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…