ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

datetime 26  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے،

جہاں نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے اور ہیرے کے زیورات کے علاوہ بھاری نقد رقم بھی لے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع کنیاکماری کے شہر ناگرکوئل کے علاقے وی آئی پی گارڈن میں پیش آیا۔ مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ مذکورہ رہائش گاہ میں مقیم ہیں، جبکہ ان کے شوہر الائچی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ چوروں نے واردات کی منصوبہ بندی کے لیے متاثرہ خاندان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی معلومات کا سہارا لیا۔ رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر کی ویڈیوز اور آن لائن پوسٹس میں گھر اور ذاتی زندگی سے متعلق معلومات موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر موجود ایسی ویڈیوز سے بھی رہائش گاہ کی نشاندہی کی جن میں مدھومیتا نے اپنے گھر کے بارے میں مختلف سوالات کے جوابات دیے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ جوڑا زیورات اور نقد رقم سے متعلق مواد بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہا تھا۔پولیس کے مطابق جس وقت چوری کی واردات ہوئی، مدھومیتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر تھیں۔

اسی دوران نامعلوم افراد نے مکان کے پچھلے حصے کا دروازہ کاٹ کر اندر داخل ہونے کا راستہ بنایا۔گھر میں داخل ہونے کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا اور فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں تقریباً 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے کی نقد رقم شامل ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی معلومات سمیت دیگر شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…