جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

دولت میں 2500کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی ہونے کے باوجود بھی وہ بھارت کے امیر ترین اداکار برقرا ہیں۔

ہورون انڈیا کی دولت مندوں کی فہرست برائے 2026 کے مطابق کنگ خان کی دولت کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 2490 کروڑ روپے کم ہو کر اب 10,000 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کے بعد امیتابھ بچن (4000کروڑ)، سلمان خان (3000کروڑ)اور ریتک روشن (2500کروڑ)کی دولت کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، اس میں شاہ رخ کی نہ صرف فلموں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے بلکہ ان کے کاروبار، جن میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نائٹ رائیڈرز سپورٹس سے حاصل ہونے والی دولت بھی شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہورون انڈیا کی 2025 کی فہرست میں شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 12,490 کروڑ روپے بتائی گئی تھی، اس کا مطلب ہے کہ صرف ایک سال میں ان کی مجموعی دولت 2,490 کروڑ روپے کم ہوگئی، تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس نمایاں کمی کے باوجود شاہ رخ خان اب بھی بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم کنگ پر کام کر رہے ہیں، جو 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی، فلم میں دیپیکا پڈوکون، ان کی بیٹی سہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن بھی نظر آئیں گے جو ولن کے کردار میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…