جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے تیار کردہ ایک ویڈیو کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کا مواد خواتین کی عزت اور وقار کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس طرح کا مواد تیار کرنے کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنت مرزا کی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے خبردار بھی کر دیا۔ویڈیو میں جنت مرزا کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جبکہ پسِ منظر میں گانا اچھی لگتی ہو چل رہا ہے، جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اس ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مجھے اس میں کوئی مزاح نظر نہیں آیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو بالکل بھی مزاحیہ نہیں ہے، کسی کے چہرے کو استعمال کر کے اس طرح کی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویش ناک ہے، آج میرا چہرہ استعمال کیا گیا ہے لیکن کل کسی بھی لڑکی کا چہرہ استعمال ہو سکتا ہے اور اس کی عزت و وقار خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

جنت مرزا نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہوں، اس کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے شدید بے چینی محسوس ہوئی، ان لڑکیوں کا تصور کریں جو سوشل میڈیا پر بالکل موجود نہیں، ان کی تصاویر بھی ایسے طریقوں سے غلط استعمال کی جا سکتی ہیں جن کے بارے میں انہیں شاید کبھی علم ہی نہ ہو۔ٹک ٹاکر نے مصنوعی ذہانت کو ایک ٹیکنالوجی کے طور پر مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے حقیقی لوگوں کے بارے میں گمراہ کن یا نامناسب مواد تیار کرنے کے لیے استعمال کرنا حد سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے جس پر ذمے دار افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…