اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 70پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 12پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیم 392 روپے 5 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 418روپے 96پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتیں 23ستمبر کیلیے ہیں۔



















































