منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ،امریکا میں ایندھن اب بھی مہنگا

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل چوتھے روز کم ہوگئیں تاہم امریکا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں

جس کا الزام نائب امریکی صدر نے ایران پر دھر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 3.4 فیصد کمی کے بعد 100.34 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 4.5 فیصد کمی کے بعد 95.78 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔دونوں کی قیمتیں 8 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر آگئیں۔ قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں بہتری اور ایران تنازع پر سفارتی پیش رفت کی امید قرار دی جارہی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں ایندھن کی قیمتیں اب بھی بلند ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر میں پٹرول کی اوسط قیمت 4.48 ڈالر فی گیلن رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں ایک ڈالر سے زیادہ ہے۔ ڈیزل کی اوسط قیمت ریکارڈ 6.51 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی۔ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جہاز رانی میں خوف اور خطرات پیدا کیے جانے سے توانائی کی لاگت بڑھ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…