پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی مگر معاملہ آگے نہیں بڑھ پایا، صبا قمر کا بڑا انکشاف

datetime 21  ستمبر‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند سال قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں اپنے ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی۔

دیسیکمیونٹی جوائن کریں برطانیہ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران مداحوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ یہ اداکار ان کے کسی ڈرامے کا ساتھی نہیں بلکہ تقریبا 4 سال قبل بننے والی ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کر چکا ہے۔صبا قمر نے اس شخص کا نام ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہے، اس لیے نام بتانا مناسب نہیں ہو گا، ورنہ اس کی اہلیہ کیلئے مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق یہ سب اچانک ہوا تھا۔

انہوں نے اس بارے میں اپنی بھانجی سے بھی بات کی، جس نے انہیں سمجھایا کہ دونوں ایک ساتھ فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے اور وہ بھی جنگل میں، اس لیے ممکن ہے اسی ماحول میں یہ جذبات پیدا ہو گئے ہوں۔صبا قمر نے بتایا کہ بھانجی نے انہیں اس معاملے کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس نامعلوم ساتھی اداکار کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…