ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

27 ستمبر لانگ مارچ،پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا کی حدود میں تمام موٹروے ، جی ٹی روڈ اور اٹک پل بند کر نے کا فیصلہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی(PTI) کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مرحلہ وار بڑھنے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی حدود میں موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا۔ پشاور، خیبر، نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک اٹک پل کو بند کریں گے، جبکہ ملاکنڈ، صوابی، مردان اور چارسدہ میں موٹروے کو بند کیا جائے گا۔ اسی طرح جنوبی اضلاع میں خوشحال گڑھ پر دھرنا دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پارٹی تنظیموں کو دھرنا دینے کے مقامات کی تفصیل جاری کردی گئی ہے، جبکہ حتمی حکمت عملی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے اجلاس کل پشاور میں طلب کرلیا ہے۔

ہری پور میں حطار، خانپور، جھاری کس اور مکھنیال جبکہ ہزارہ موٹروے پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ ایبٹ آباد میں باریان، کوہالہ اور صوابی میں ٹوپی جبکہ ایم این موٹروے پر کیمپ کا تعین کیا گیا ہے۔

نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ اٹک پل، لکی مروت میں کنڈل اور کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کے مقامات پر کیمپ لگانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو کیمپ میں شرکت کرنے اور انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہر ضلع کیمپ کے شرکا کے لیے خوراک، پینے کے پانی اور دیگر اشیا کے انتظامات کرے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا فیصلہ اٹل ہے ، جب کہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کارکنوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق جہاں بھی مارچ کا راستہ روکا گیا، وہیں دھرنا دیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور سے مارچ کی قیادت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…