پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

مجھے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی: ماہرہ خان

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

ٹورنٹو(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 41 سال کی عمر میں دوسری بار ماں بننے جا رہی ہیں، اس تجربے پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا ہے کہ اس بار یہ تجربہ میرے لیے جسمانی اور جذباتی طور پر بالکل مختلف ہے۔اداکارہ نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں اپنے امید سے ہونے کی خوشخبری اور تجربات کے بارے میں بات کی۔ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ مجھے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، اس وقت میری زندگی پہلے ہی ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، میرا بیٹا بڑا ہو چکا ہے، جبکہ میں اپنے کام، معمولات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ اس مرحلے پر میں نے اپنی زندگی کے ایک مخصوص انداز کا تصور کر رکھا تھا، تاہم کئی برس بعد دوبارہ اس سفر کا آغاز میرے لیے ایک حقیقی جذباتی تبدیلی کا باعث بنا۔ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انسان اپنی زندگی کے لیے بہت کچھ سوچتا اور منصوبہ بناتا ہے،

لیکن پھر اللہ کی اپنی منصوبہ بندی ہوتی ہے اور یقینا اس کا منصوبہ سب سے برتر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس صورتِ حال نے مجھے یہ سیکھنے میں مدد دی ہے کہ ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے یا ہر سوال کا جواب پہلے سے جاننے کی ضرورت نہیں، بعض اوقات زندگی کو حیران کرنے اور اللہ کی مرضی کے آگے خود کو سپرد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنے پہلی بار ماں بننے کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ جب میں پہلی بار ماں بنی تھی تو میری عمر 24 سال تھی، جبکہ اب میں 41 سال کی ہوں اور جذباتی اور جسمانی طور پر ایک مختلف عورت ہوں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ میں نے 24 سال کی عمر میں یہ تجربہ ایک خاص معصومیت کے ساتھ کیا تھا، صحت اچھی تھی اور میں ان تمام ممکنہ مشکلات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی تھی۔ماہرہ کے مطابق اس بار یہ صورتِ حال جسمانی طور پر زیادہ مشکل ثابت ہوئی ہے، بعض دنوں میں جسم مجھے وہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو میرا ذہن کرنا چاہتا ہے، جبکہ میں ہمیشہ مصروف رہنے، کام کرنے، سفر کرنے اور بیک وقت کئی کام کرنے کی عادی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جذباتی طور پر بھی یہ تجربہ مختلف ہے کیونکہ اس عمر میں انسان کے اندر زیادہ شعور ہوتا ہے، وہ زیادہ جانتا ہے، زیادہ فکر مند ہوتا ہے اور زندگی کی نزاکت اور اہمیت کو زیادہ سمجھتا ہے۔ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ اس عمل سے گزرنے کے دوران مجھے بے حد خوشی کے ساتھ ساتھ خوف، تھکن اور خود کو کمزور محسوس کرنے جیسے جذبات کا بھی سامنا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان 15 ستمبر 2009 کو پیدا ہوا، دونوں کی 2016 میں طلاق ہو گئی تھی۔بعد ازاں ماہرہ خان نے اپنی زندگی کا نیا باب سلیم کریم کے ساتھ شروع کیا اور اکتوبر 2023 میں بھوربن میں ان سے شادی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…