پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

ریاض (نیوز ڈیسک): سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں ماہرین آثارِ قدیمہ نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد کے آثار دریافت کیے ہیں، جہاں قبلہ رُخ دیوار پر موجود تاریخی تحریر نے بھی ماہرین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سعودی محکمۂ آثارِ قدیمہ کے مطابق دریافت ہونے والی مسجد ابتدائی اسلامی دور سے تعلق رکھتی ہے۔ مسجد کی قبلے کی سمت واقع دیوار پر ایک قدیم تحریر بھی ملی ہے جو صدیوں گزرنے کے باوجود محفوظ ہے۔

ماہرین کے مطابق تحریر میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم حضرت محمد ﷺ کا ذکر موجود ہے۔ اس کے علاوہ نیک افراد کے لیے دعائیں بھی تحریر کی گئی ہیں۔

تاریخی عبارت میں نبی کریم ﷺ پر درود و سلام اور برکت کی دعائیں بھی شامل ہیں، جس سے اس دور کے مذہبی رجحانات اور تحریری روایت کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

ماہرین آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ابتدائی اسلامی دور میں الباحہ کے علاقے کی مذہبی سرگرمیوں، طرزِ تعمیر اور تاریخی ورثے کو سمجھنے کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…