جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اور بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی، شہرت اور دولت حاصل کرنا بظاہر آسان دکھائی دیتا ہے،

تاہم فنکاروں کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے کئی ذاتی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بنگالی اداکارہ رت بھری چکرورتی نے بھی اپنے کیریئر کے دوران جسمانی تبدیلی اور فلمی صنعت کے دباؤ سے متعلق کئی اہم باتیں بیان کی ہیں۔این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رت بھری چکرورتی نے بتایا کہ مختلف سرجریز اور ادویات کے اثرات کے باعث ان کا وزن بڑھ گیا تھا، جبکہ ایک فلمی کردار کی ضرورت پوری کرنے کے لیے انہیں مزید 15 کلو وزن بڑھانا پڑا۔اداکارہ کے مطابق وزن میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کا ردعمل ایسا تھا جیسے وزن بڑھانا کوئی جرم ہو۔رت بھری نے انکشاف کیا کہ جسمانی وزن میں تبدیلی کے باعث انہیں متعدد فلمی کرداروں سے محروم ہونا پڑا۔ ان کے مطابق فلمی دنیا میں خواتین کے دبلا پتلا نظر آنے کی توقع اب بھی بہت زیادہ ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر مردوں کی پسند کو ہی اہمیت دی جاتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی عرصے میں وہ خود بھی کافی دبلی تھیں۔ ایک مرحلے پر مسلسل سرجریز کے باعث ان کے ڈاکٹر نے انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے ماضی کی سخت ڈائٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بعض اوقات 10 دن تک کاربوہائیڈریٹس سے مکمل پرہیز کرتی تھیں۔ یہاں تک کہ شوٹنگ سے پہلے اسکرین پر بہتر دکھائی دینے کے لیے کبھی کبھار پانی پینا بھی کم یا ترک کردیتی تھیں۔رت بھری کے مطابق روزانہ تقریباً 16 گھنٹے کام کرنے کے باوجود وہ ورزش کے لیے وقت نکالتی تھیں اور ٹریڈمل پر چلنا معمول کا حصہ تھا۔ تاہم متعدد سرجریز اور کئی ماہ تک بستر پر رہنے کی وجہ سے ان کے لیے جسمانی سرگرمی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔اداکارہ نے بتایا کہ 2024 میں خوابوں کا گھر خریدنے کے بعد وہ اس کی سجاوٹ میں مصروف تھیں۔ ایک دن گھر کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے انہیں غیر معمولی طور پر سانس پھولنے کا احساس ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنی صحت اور طرز زندگی پر سنجیدگی سے توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔اب وہ خود کو متحرک رکھنے کے لیے گھر میں بھی چلنے پھرنے کی کوشش کرتی ہیں، چھت پر چہل قدمی کرتی ہیں اور موسیقی سنتے ہوئے جسمانی سرگرمی جاری رکھتی ہیں۔وزن کم کرنے کے لیے رت بھری نے ماہر غذائیت سے بھی مدد حاصل کی۔

ان کے مطابق انہیں نیوٹریشن ایکسپرٹ سے رابطے کا مشورہ اداکارہ سبھاشری گنگولی کے ذریعے ملا۔رت بھری چکرورتی کو ٹی وی ڈرامہ ’اوگو بودھو سندوری‘ سے نمایاں شہرت ملی، جس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ ’فٹافٹی‘، ’بہورپی‘ اور ’برہما جانے گوپون کوموتی‘ سمیت متعدد بنگالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔سال 2017 میں رت بھری نے انوشکا شرما کی مافوق الفطرت موضوع پر مبنی فلم ’پری‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلم سازی اور اسکرپٹ رائٹنگ کے شعبوں میں بھی کام کیا۔ مختصر فلم ’نیکڈ‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس کی پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…