لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت نے قصاص اور دیت سے متعلق متنازعہ قوانین میں اصلاحات لانے کافیصلہ کرلیا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی اشتر اوصاف علی کے مطابق اصلاحات کے بعد مجرم کے اقبال جرم کی صورت میں ہی معافی دی جا سکے گی تاہم مجرم کو معافی مل جانے کے باوجود کم از کم سات سال قید بھگتنا ہوگی۔انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ قانون کا غلط استعمال کیا جاتا رہا ہے اور کئی مرتبہ امیر اور بااثر افراد قتل کرنے کے بعد بغیر کسی سزا کے بچ نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔مشیر قانون کے مطابق معافی کے باجود اب جیل سے بچا نہیں جاسکے گا۔ان کے مطابق اصلاحات کو آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ اسے نامور علماءکی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے۔