کراچی(آن لائن)سندھ رینجرز نے اتحاد ٹاﺅن میں رینجرز پر حملہ کرنے والوں کی اطلاع دینے پر25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا اور نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز اتحاد ٹاﺅن میں رینجرز پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کرنے پر 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ،ترجمان نے بتایا کہ اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا جبکہ حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کی اطلاع ہیلپ لائن1101 پر دی جائے ۔