اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

datetime 30  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی نئی سوشل میڈیا ویڈیو کے باعث بعض صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنے کھلی چھت والی گاڑی میں کافی پیتی اور گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے اداکارہ کی جانب سے اسے شیئر کرنے کے وقت پر اعتراض کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ملک میں مختلف افسوسناک واقعات کے باعث سوگ اور غم کی کیفیت ہے، ایسے میں معروف شخصیات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اہم سماجی مسائل کی جانب توجہ دلانے کے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے۔

کئی صارفین نے اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کی۔بعض صارفین نے ہری پور میں 4 سالہ آیت نور کے مبینہ زیادتی اور قتل کے واقعے کا بھی ذکر کیا اور ہانیہ عامر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے حساس معاملات پر بھی آواز اٹھائیں۔تاہم ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…