لاہور(آن لائن)پنجاب سمیت ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن اور ضمنی الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والوں کی کامیابیوں نے سیاسی جماعتوں کے بڑوں کو”سرجوڑنے“ پر مجبور کر دیا ہے۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ”دوسرے نمبر “ پر جبکہ اور دوسرے مرحلے میں آزاد امیدوار دوسرا بڑا گروپ بن کر سامنے آئے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ تین سو نو کے قریب سیاسی جماعتوں کو اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی ہے اور پارٹی سربراہوں نے سینئر سیاست دانوں اور مشیروں کو اس بابت نئی حکمت عملی تیار کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ”ووٹر“ آزاد گروپ کی طرف کیونکر متوجہ ہوتا ہے۔