جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

datetime 27  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور صحتیاب ہونے میں سور ةالرحمن نے بہت مدد کی۔

سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کیا۔اداکار نے بتایا کہ مجھے 2024 میں کان کے پاس کینسر کی تشخیص ہوئی جس دن مجھے کینسر کا معلوم ہوا اس دن میں نے نماز میں آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط یا برا نہیں کیا کبھی کسی کا حق نہیں مارا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے بندے کو کسی کام کیلئے بھیجا ہوتا ہے، میں اپنی فیملی کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔نعمان اعجاز نے کہا کہ میں نے اللہ سے دعا کی کہ میں ہسپتالوں کے چکر نہیں لگانا چاہتا، کیموتھیراپی جیسے تکلیف دے عمل سے نہیں گزرنا چاہتا، اس لیے میں روز رات کو بہت کچھ پڑھ کر اس امید سے سوتا تھا کہ صبح نہیں اٹھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کی بات لوگوں کو پتا چلی تو میرے بہت اچھے ایک دوست ہیں انہوں نے مجھے سور ةالرحمن پڑھنے کا کہا، اس دن کے بعد سے آج تک میں سورة الرحمن پڑھتا ہوں، مجھے لگتا ہے مجھے بچانے میں سور ةالرحمن کا ایک بہت بڑا کردار ہے، پھر میرا کامیاب آپریشن ہوا اور ٹیومر نکال دیا گیا، 23 جولائی 2024 کو میری پہلی کیموتھیراپی شروع ہونے تھی اور 22 جولائی کو مجھے ڈاکٹرز نے بلایا اور بتایا کہ ہمیں کوئی بھی چیز نہیں ملی اس لیے کیموتھراپی کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…